hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 31632

.

ابن أبي شيبة

31632
Ibn Abi Shaybah
(۳۱۶۳۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عِیسَی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی عُمَرَ ، فَقَالَ لَہُ : کَانَتْ لِی أُخْتٌ بَغِیٌّ فَتُوُفِّیَتْ وَتَرَکَتْ غُلاَمًا فَمَاتَ وَتَرَکَ ذَوْدًا مِنَ الإِبِلِ ، فَقَالَ عُمَرُ : مَا أَرَی بَیْنَکَ وَبَیْنَہُ نَسَبًا ، ائْتِ بِہَا فَاجْعَلْہَا فِی إبِلِ الصَّدَقَۃِ ، قَالَ : فَأَتَی ابْنَ مَسْعُودٍ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَامَ عَبْدُ اللہِ فَأَتَی عُمَرَ ، فَقَالَ : مَا تَقُولُ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ؟ فَقَالَ : مَا أَرَی بَیْنَہُ وَبَیْنَہُ نَسَبًا ، فَقَالَ : أَلَیْسَ ہُوَ خَالُہُ وَوَلِیُّ نِعْمَتِہِ ؟ فَقَالَ : مَا تَرَی ؟ قَالَ : أَرَی أَنَّہُ أَحَقُّ بِمَالِہِ ، فَرَدَّہَا عَلَیْہِ عُمَرُ۔
(٣١٦٣٣) اسود فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر (رض) کے پاس آیا اور ان سے عرض کرنے لگا کہ میری ایک زانیہ بہن تھی ، وہ فوت ہوگئی اور اس نے ایک بچہ چھوڑا جو بعد میں فوت ہوگیا اور ترکے میں کچھ اونٹ چھوڑ کر مرا ، حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا کہ میرے خیال میں تمہارے درمیان نسب کا کوئی رشتہ نہیں، اس لیے تم ان اونٹوں کو لا کر صدقہ کے اونٹوں میں داخل کردو، راوی فرماتے ہیں کہ وہ آدمی اس کے بعد حضرت ابن مسعود (رض) کے پاس آیا اور ان سے ساری بات بیان کی، چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) اٹھ کر حضرت عمر (رض) کے پاس پہنچے، اور فرمایا : اے امیر المؤمنین ! آپ نے اس مسئلے کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ؟ آپ نے فرمایا کہ میرے خیال میں ان دونوں کے درمیان نسب کا کوئی رشتہ نہیں، حضرت ابن مسعود (رض) نے فرمایا کہ کیا وہ اس بچے کا ماموں اور اس کے مال کا حق دار نہیں ؟ آپ نے پوچھا کہ تمہارا کیا خیال ہے ؟ حضرت ابن مسعود (رض) نے جواب دیا کہ میری رائے میں وہ اس بچے کے مال کا حق دار ہے، چنانچہ حضرت عمر (رض) نے وہ مال اس آدمی کو واپس لوٹا دیا۔