(۳۱۶۳۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ ، قَالَ : انْطَلَقَ بِی أَبِی إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِیُشْہِدَہُ عَلَی عَطِیَّۃٍ أَعْطَانِیہَا ، قَالَ : لَک غَیْرُہُ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : کُلَّہُم أَعْطَیْتَہُمْ مِثْلَ أُعْطِیَّتِہِ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : فَلاَ أَشْہَدُ عَلَی جَوْرٍ۔ (بخاری ۲۶۵۰۔ احمد ۲۶۸)
(٣١٦٣٨) شعبی سے روایت ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر (رض) نے ان سے فرمایا کہ میرے والد محترم ، مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لے گئے تاکہ آپ کو ایک ہبہ کا گواہ بنا سکیں جو انھوں نے مجھے عطا فرمایا تھا، آپ نے پوچھا ” کیا تمہارے پاس اس کے علاوہ بھی کچھ مال ہے ؟ انھوں نے عرض کیا ” جی ہاں “ آپ نے پوچھا ” کیا تم نے ہر بچے کو اس جیسا مال دیا ہے ؟ “ انھوں نے عرض کیا ” نہیں “ اس پر آپ نے فرمایا ” میں ظلم پر گواہ نہیں بن سکتا “۔