hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 31636

.

ابن أبي شيبة

31636
Ibn Abi Shaybah
(۳۱۶۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ ، عَنْ أَبِیہِ : أَنْ أَبَاہُ نَحَلَہُ غُلاَمًا وَأَنَّہُ أَتَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِیُشْہِدَہُ ، فَقَالَ : أَکُلَّ وَلَدِکَ أَعْطَیْتہ مِثْلَ ہَذَا ، قَالَ : لاَ قَالَ : فَارْدُدْہُ۔ (مسلم ۱۲۴۲۔ ترمذی ۱۳۶۷)
(٣١٦٣٧) محمد بن نعمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد نے ان کو ایک غلام ہبہ کیا، اور پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حاضر ہوئے تاکہ آپ کو اس بات پر گواہ بنادیں، آپ نے پوچھا کہ کیا تم نے اپنے ہر بچے کو اس طرح کا غلام ہبہ کیا ہے ؟ “ انھوں نے جواب دیا کہ نہیں ! آپ نے فرمایا کہ اس سے وہ غلام واپس لے لو۔