(۳۲۳۳۱) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَیَرِدَنَّ عَلَیَّ الْحَوْضَ رِجَالٌ مِمَّنْ صَحِبَنِی وَرَآنِی حَتَّی إذَا رُفِعُوا إلَیَّ اخْتُلِجُوا دُونِی فَلأَقُولَنَّ : رَبِ أَصْحَابِی ، فَلَیُقَالُنَّ : إنَّک لاَ تَدْرِی مَا أَحْدَثُوا بَعْدَک۔ (احمد ۴۸)
(٣٢٣٣١) حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میرے حوض پر بہت سے لوگ آئیں گے جو میرے ساتھ رہے ہوں گے اور انھوں نے مجھے دیکھا ہوگا ، یہاں تک کہ جب وہ میری طرف اٹھائے جائیں گے تو ان کو مجھ سے روک دیا جائے گا، میں کہوں گا کہ اے میرے رب ! یہ میرے ساتھی ہیں، اللہ فرمائیں گے کہ آپ نہیں جانتے کہ انھوں نے آپ کے بعد کیا بدعات جاری کی ہیں۔