hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32339

.

ابن أبي شيبة

32339
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۳۴۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَاصِمٍ الْعَدَوِیِّ ، عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ إلَیَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ جُلُوسٌ عَلَی وِسَادَۃٍ مِنْ أَدَمٍ ، فَقَالَ : إِنَّہُ سَیَکُونُ أُمَرَائُ ، فَمَنْ دَخَلَ عَلَیْہِمْ فَصَدَّقَہُمْ بِکَذِبِہِمْ ، وَأَعَانَہُمْ عَلَی ظُلْمِہِمْ ، فَلَیْسَ مِنِّی وَلَسْت مِنْہُ ، وَلَیْسَ یَرِدُ عَلَیَّ الْحَوْضَ ، وَمَنْ لَمْ یُصَدِّقْہُمْ بِکَذِبِہِمْ وَیُعِنْہُمْ عَلَی ظُلْمِہِمْ فَہُوَ مِنِّی وَأَنَا مِنْہُ وَہُوَ وَارِدٌ عَلَیَّ الْحَوْضَ۔ (ترمذی ۲۲۵۹۔ احمد ۲۴۳)
(٣٢٣٤٠) حضرت کعب بن عجرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس آئے جبکہ ہم چمڑے کے تکیوں پر ٹیک لگائے بیٹھے تھے، آپ نے فرمایا کہ عنقریب امراء ہوں گے ، جو ان کے پاس گیا اور ان کے جھوٹ کی تصدیق کی، اور ان کی ظلم پر اعانت کی وہ مجھ سے نہیں اور میں اس سے نہیں، اور وہ حوض پر میرے پاس نہیں آئے گا، اور جس نے ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کی اور ان کے ظلم پر ان کی اعانت نہ کی وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ حوض پر میرے پاس آئے گا۔