hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32364

.

ابن أبي شيبة

32364
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۳۶۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِیدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ ، قَالَ : بَعَثَنِی أَبُو طَلْحَۃَ إلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لأَدْعُوَہُ ، قَالَ : فَأَقْبَلْت وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَعَ النَّاسِ ، قَالَ : فَنَظَرَ إلَیَّ فَاسْتَحْیَیْت فَقُلْتُ : أَجِبْ أَبَا طَلْحَۃَ ، فَقَالَ لِلنَّاسِ : قُومُوا ، فَقَالَ أَبُو طَلْحَۃَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّمَا صَنَعْت شَیْئًا لَک ، قَالَ : فَمَسَّہَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَدَعَا فِیہَا بِالْبَرَکَۃِ ، وَقَالَ : أَدْخِلْ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِی عَشْرَۃً ، فَأَکَلُوا حَتَّی شَبِعُوا ، فَمَا زَالَ یُدْخِلُ عَشْرَۃٌ وَیُخْرِجُ عَشْرَۃٌ ، حَتَّی لَمْ یَبْقَ مِنْہُمْ أَحَدٌ إلاَّ دَخَلَ فَأَکَلَ حَتَّی شَبِعَ ، ثُمَّ ہَیَّأَہَا فَإِذَا ہِیَ مِثْلُہَا حِینَ أَکَلُوا مِنْہَا۔ (مسلم ۱۶۱۲۔ احمد ۲۱۸)
(٣٢٣٦٥) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ نے مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف آپ کو بلانے کے لیے بھیجا ، چنانچہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا جبکہ آپ لوگوں کے ساتھ تھے، آپ نے مجھے دیکھا تو میں شرمایا، اور میں نے عرض کیا کہ ابو طلحہ کے پاس چلیے، آپ نے لوگوں سے فرمایا کہ اٹھو، ابو طلحہ نے عرض کیا یا رسول اللہ 5! میں نے تو صرف آپ کے لیے چیز تیار کی تھی، کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ہاتھ لگایا اور اس میں برکت کی دعا فرمائی، اور فرمایا کہ میرے دس صحابہ کو بلاؤ، انھوں نے کھایا یہاں تک کہ سیر ہوگئے، چنانچہ آپ مسلسل دس کو بلاتے اور دس کو فارغ کرتے رہے یہاں تک کہ کوئی نہ بچا جو کھانا کھا کر سیر نہ ہوگیا ہو، پھر آپ نے اس کو برابر کیا تو وہ اتنا ہی تھا جتنا کھانے سے پہلے تھا۔