hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32365

.

ابن أبي شيبة

32365
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۳۶۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ بْنِ الشِّخِّیرِ ، عَنْ سَمُرَۃََ بْنِ جُنْدُبٍ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أُتِیَ بِقَصْعَۃٍ مِنْ ثَرِیدٍ فَوُضِعَتْ بَیْنَ یَدَیَ الْقَوْمِ فَتَعَاقَبُوہَا إلَی الظُّہْرِ مِنْ غَدْوَۃٍ ، یَقُومُ قَوْمٌ وَیَجْلِسُ آخَرُونَ ، فَقَالَ رَجُلٌ : یَا سَمُرَۃُ أَکَانَتْ تُمَدُّ ؟ قَالَ سَمُرَۃُ : مِنْ أَیِّ شَیْئٍ کُنَّا نَعْجَبُ ؟ مَا کَانَتْ تُمَدُّ إلاَّ مِنْ ہَاہُنَا وَأَشَارَ بِیَدِہِ إلَی السَّمَائِ۔ (ترمذی ۳۶۲۵۔ احمد ۱۸)
(٣٢٣٦٦) حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ثرید کا ایک پیالہ لایا گیا اور لوگوں کے سامنے رکھ دیا گیا، وہ ایک دوسرے کے بعد صبح سے دوپہر تک آ کر کھاتے رہے ، ایک جماعت اٹھتی اور دوسری بیٹھ جاتی، ایک آدمی نے پوچھا اے سمرہ ! کیا وہ بڑھ رہا تھا ؟ سمرہ نے فرمایا کہ بھلا ہمیں کس چیز پر تعجب ہوتا، وہ تو وہاں سے بڑھ رہا تھا اور انھوں نے اپنے ہاتھ سے آسمان کی طرف اشارہ کیا۔