hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32369

.

ابن أبي شيبة

32369
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۳۷۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی الْجُہَنِیُّ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتہ یَقُولُ : قَالَ نَبِیُّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِجُلَسَائِہِ یَوْمًا : أَیَسُرُّکُمْ أَنْ تَکُونُوا ثُلُثَ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ؟ قَالُوا : اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ ، قَالَ: أَفَیَسُرُّکُمْ أَنْ تَکُونُوا نِصْفَ أَہْلِ الْجَنَّۃِ ؟ قَالُوا : اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ ، قَالَ : فَإِنَّ أُمَّتِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ثُلُثَا أَہْلِ الْجَنَّۃِ ، إنَّ النَّاسَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عِشْرُونَ وَمِئَۃُ صَفٍّ ، وَإِنَّ أُمَّتِی مِنْ ذَلِکَ ، ثَمَانُونَ صَفًّا۔ (مسلم ۲۰۰۔ احمد ۴۵۳)
(٣٢٣٧٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اھل مجلس سے فرمایا کہ کیا اس پر تم خوش ہو کہ تم اھل جنت کا ایک تہائی ہو ؟ لوگوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں آپ نے فرمایا کہ پھر کیا تم اس پر خوش ہو کہ تم اہل جنت کا نصف ہو ؟ انھوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں ، آپ نے فرمایا کہ پھر میری امت قیامت کے دن اہل جنت کا دو تہائی ہوگی، لوگ قیامت کے دن ایک سو بیس صفوں میں ہوں گے اور میری امت کی اسّی صفیں ہوں گی۔