hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32368

.

ابن أبي شيبة

32368
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۳۶۹) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ أُنَیْسِ بْنِ أَبِی یَحْیَی ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَیَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا ، فَقَالَ : اُدْعُ لِی أَصْحَابَک ، یَعْنِی أَصْحَابَ الصُّفَّۃِ ، فَجَعَلْتُ أَتَتَبَّعُہُمْ رَجُلاً رَجُلاً أُوقِظُہُمْ حَتَّی جَمَعْتُہُمْ ، فَجِئْنَا بَابَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَّا فَأَذِنَ لَنَا ، قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : وَوُضِعَتْ بَیْنَ أَیْدِینَا صَحْفَۃٌ فِیہَا صَنِیعٌ قَدْرُ مُدَّ مِنْ شَعِیرٍ ، قَالَ : فَوَضَعَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَدَہُ عَلَیْہَا ، فَقَالَ : خُذُوا بِسْمِ اللہِ ، فَأَکَلْنَا مَا شِئْنَا ، ثُمَّ رَفَعْنَا أَیْدِیَنَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ وُضِعَتِ الصَّحْفَۃُ : وَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ ، مَا أَمْسَی فِی آلِ مُحَمَّدٍ طَعَامٌ غَیْرُ شَیْئٍ تَرَوْنَہُ ، فَقِیلَ لأَبِی ہُرَیْرَۃَ : قَدْرُ کَمْ کَانَتْ حِینَ فَرَغْتُمْ ، قَالَ : مِثْلَہَا حِینَ وُضِعَتْ إلاَّ أَنَّ فِیہَا أَثَرَ الأَصَابِعِ۔ (طبرانی ۲۹۲۸)
(٣٢٣٦٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن ہمارے پاس آئے اور فرمایا کہ میرے پاس اپنے ساتھیوں کو بلاؤ یعنی اصحاب صفہ کو، میں ایک ایک آدمی کو تلاش کرنے لگا، اور ان کو بیدار کر کے جمع کرنے لگا، پھر ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دروازے پر آئے اور اجازت چاہی آپ نے اجازت دے دی، ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے ایک پیالہ رکھا گیا جس میں ایک مد جو کے بقدر کھانا تھا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا اور فرمایا کہ اللہ کے نام پر لے لو، ہم نے جتنا چاہا کھایا، پھر ہم نے اپنے ہاتھ اٹھا لیے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جبکہ پیالہ رکھا گیا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد کی جان ہے آل محمد میں اس کے علاوہ کوئی کھانا نہیں جو تم دیکھ رہے ہو، حضرت ابوہریرہ سے کہا گیا کہ جب تم فارغ ہوئے اس وقت کتنا بچا ہوا تھا ؟ انھوں نے فرمایا اتنا ہی جتنا رکھتے ہوئے تھا، مگر اس میں انگلیوں کے نشانات تھے۔