(۳۲۳۸۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : حضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَقَامَ مَنْ کَانَ قَرِیبًا مِنَ الْمَسْجِدِ فَتَوَضَّأَ ، وَبَقِیَ نَاسٌ ، فَأُتِیَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِمِخْضَبٍ مِنْ حِجَارَۃٍ فِیہِ مَائٌ ، فَوَضَعَ کَفَّہُ فِی الْمِخْضَبِ فَصَغُرَ الْمِخْضَبُ ، أَنْ یَبْسُطَ کَفَّہُ فِیہِ ، فَضَمَّ أَصَابِعَہُ فَتَوَضَّأَ الْقَوْمُ جَمِیعًا، قُلْنَا : کَمْ کَانُوا ؟ قَالَ : ثَمَانِینَ رَجُلاً۔ (بخاری ۳۵۷۵۔ احمد ۱۰۶)
(٣٢٣٨٢) حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ نماز کا وقت ہوا اور جو لوگ مسجد کے قریب تھے کھڑے ہوئے اور وضو کیا اور کچھ لوگ باقی رہ گئے، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پتھر کا ایک برتن لایا گیا جس میں پانی تھا ، آپ نے اپنا ہاتھ اس میں رکھ دیا وہ اتنا چھوٹا تھا کہ آپ ہاتھ کو پھیلا نہ سکے، آپ نے انگلیاں ملا لیں اور سب لوگوں نے وضو کرلیا، راوی کہتے ہیں کہ ہم نے پوچھا کہ وہ کتنے لوگ تھے ؟ انھوں نے کہا کہ اسّی آدمی۔