hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32405

.

ابن أبي شيبة

32405
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۴۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، قَالَ أَتَوْا سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ فَقَالُوا : مِنْ أَیِّ شَیْئٍ مِنْبَرُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : مَا بَقِیَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّی ، قَالَ : ہُوَ مِنْ أَثْلِ الْغَابَۃِ ، وَعَمِلَہُ فُلاَنٌ - مَوْلَی فُلاَنَۃَ - لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَسْتَنِدُ إلَی جِذْعٍ فِی الْمَسْجِدِ یُصَلِّی إِلَیْہِ إذَا خَطَبَ ، فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ فَقَعَدَ عَلَیْہِ حَنَّ الْجِذْعُ ، قَالَ : فَأَتَاہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَوَطَّدَہُ ، - وَلَیْسَ فِی حَدِیثِ أَبِی حَازِمٍ : فوطدہ - حَتَّی سَکَنَ۔ (بخاری ۴۴۸۔ مسلم ۳۸۷)
(٣٢٤٠٦) ابو حازم فرماتے ہیں کہ لوگ حضرت سہل بن سعد کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا منبر کس چیز کا تھا ؟ فرمانے لگے کہ مجھ سے زیادہ اس کو جاننے والا کوئی باقی نہیں رہا، فرمایا کہ وہ جنگل کے جھاؤ کے درخت کا تھا، اور اس کو فلاں عورت کے آزاد کردہ غلام فلاں شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تیار کیا تھا ، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد کے ایک شہتیر سے ٹیک لگاتے اور جب خطبہ دیتے تو اس کے بعد اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے، جب منبر تیار ہوا اور آپ اس پر بیٹھ گئے تو وہ شہتیر رونے لگا، چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے پاس آئے اور اس کو زمین میں ٹھہرایا یہاں تک کہ اس کو سکون ہوگیا، اور ابو حازم کی روایت میں ” فوطدہ “ کے الفاظ نہیں ہیں۔ “