hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32406

.

ابن أبي شيبة

32406
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۴۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ إلَی جِذْعِ نَخْلَۃٍ ، فَقَالَتْ لَہُ امْرَأَۃٌ مِنَ الأَنْصَارِ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّ لِی غُلاَمًا نَجَّارًا ، أَفَلاَ آمُرُہُ یَصْنَعُ لَک مِنْبَرًا ؟ قَالَ : بَلَی ، فَاتَّخَذَ مِنْبَرًا ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ خَطَبَ عَلَی الْمِنْبَرِ ، قَالَ : فَأَنَّ الْجِذْعُ الَّذِی کَانَ یَقُومُ عَلَیْہِ کَمَا یَإن الصَّبِیِّ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ ہَذَا بَکَی لِمَا فَقَدَ مِنَ الذِّکْرِ۔ (بخاری ۴۴۹۔ احمد ۳۰۰)
(٣٢٤٠٧) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک کھجور کے تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ دیتے تھے، چنانچہ ایک انصاری عورت نے عرض کیا یا رسول اللہ 5! میرا ایک بڑھئی غلام ہے کیا میں اس کو حکم نہ دوں کہ آپ کے لیے منبر بنائے ؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں، چنانچہ اس نے منبر بنایا ، جب جمعے کا دن ہوا تو آپ نے منبر پر خطبہ دیا، چنانچہ وہ شہتیر رونے لگا جس سے آپ ٹیک لگاتے تھے جیسے بچہ روتا ہے، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس کو اس لیے رونا آگیا کہ اس کے پاس سے ذکر ختم ہوگیا۔