(۳۲۴۱۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مَرَّ بِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَسُوقُ بَعِیرًا لِی وَأَنَا فِی آخِرِ النَّاسِ وَہُوَ یَظْلَع ، أَوْ قَدَ اعْتَلَّ ، قَالَ : مَا شَأْنُہُ ؟ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ : یَظْلَع ، أَوْ قَدَ اعْتَلَّ ، فَأَخَذَ شَیْئًا کَانَ فِی یَدِہِ فَضَرَبَہُ ، ثُمَّ قَالَ : ارْکَبْ ، فَلَقَدْ کُنْت أَحْبِسُہُ حَتَّی یَلْحَقُونِی۔ (مسلم ۱۲۲۲۔ نسائی ۶۲۳۵)
(٣٢٤١١) حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس سے گزرے جبکہ میں اپنے اونٹ کو ہانک رہا تھا اور سب لوگوں سے پیچھے تھا اور میرا اونٹ لنگڑا یا بیمار تھا، آپ نے فرمایا اس کو کیا ہوا ؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! لنگڑا یا بیمار ہے، آپ نے ایک چیز لی جو آپ کے ہاتھ میں تھی، اور اس کو مارا ، پھر فرمایا سوار ہو جاؤ، چنانچہ میں اس کو روکتا تھا تاکہ لوگ مجھ تک پہنچ جائیں۔