(۳۲۴۲۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ فُلَیت ، عَنْ جَسْرَۃَ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ یُصَلِّی ذَاتَ لَیْلَۃٍ وَہُوَ یُرَدِّدُ آیَۃً حَتَّی أَصْبَحَ ، بِہَا یَرْکَعُ ، وَ بِہَا یَسْجُدُ {إنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُک} ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا زِلْت تُرَدِّدُ ہَذِہِ الآیَۃَ حَتَّی أَصْبَحْت ، قَالَ : إنِّی سَأَلْت رَبِّی الشَّفَاعَۃَ لأُمَّتِی وَہِیَ نَائِلَۃٌ لِمَنْ لاَ یُشْرِکُ بِاللہِ شَیْئًا۔ (بیہقی ۱۳)
(٣٢٤٢٧) حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک رات نماز میں بار بار رکوع اور سجدے میں یہ آیت دہراتے ہوئے سنا {إنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُک } میں نے عرض کیا یا رسول اللہ 5! آپ صبح تک اس آیت کو دہراتے رہے ؟ فرمایا کہ میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لیے شفاعت کا سوال کیا ہے، اور وہ ہر اس آدمی کو حاصل ہونے والی ہے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو۔