hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32427

.

ابن أبي شيبة

32427
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۴۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : لَمَّا أَنْزَلَ اللَّہُ: {تَبَّتْ یَدَا أَبِی لَہَبٍ} جَائَتِ امْرَأَۃُ أَبِی لَہَبٍ إلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَعَہُ أَبُو بَکْرٍ ، فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَا نَبِیَّ اللہِ ، أَنَّہَا سَتُؤذیک ، فَقَالَ : إِنَّہُ سَیُحَالُ بَیْنِی وَبَیْنَہَا ، قَالَ : فَلَمْ تَرَہُ ، فَقَالَتْ لأَبِی بَکْرٍ : ہَجَانَا صَاحِبُک ، فَقَالَ : وَاللہِ مَا یَنْطِقُ الشِّعْرَ وَلاَ یَقُولُہُ ، فَقَالَتْ : إنَّک لَمُصَدَّقٌ ، قَالَ : فَانْدَفَعَتْ رَاجِعَۃً ، فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا رَأَتْک، قَالَ : فَقَالَ : لَمْ یَزَلْ مَلَکٌ بَیْنِی وَبَیْنَہَا یَسْتُرُنِی حَتَّی ذَہَبَتْ۔ (ابن حبان ۶۵۱۱۔ ابو یعلی ۲۵)
(٣٢٤٢٨) حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب اللہ نے { تَبَّتْ یَدَا أَبِی لَہَبٍ } نازل فرمائی تو ابو لہب کی بیوی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی جبکہ آپ کے ساتھ ابوبکر تھے ، حضرت ابوبکر نے عرض کیا اے اللہ کے نبی ! یہ آپ کو تکلیف دے گی، آپ نے فرمایا کہ میرے اور اس کے درمیان پردہ حائل ہوجائے گا، چنانچہ آپ اس کو نظر نہ آئے، اس نے حضرت ابوبکر سے کہا کہ آپ کے ساتھی نے ہمیں غصے میں مبتلا کردیا ہے، انھوں نے فرمایا کہ بخدا وہ نہ تو شعر بنا سکتے ہیں نہ شعر کہتے ہیں، اس نے کہا کہ آپ صحیح کہتے ہیں، اس کے بعد وہ چلی گئی، حضرت ابو بکر نے عرض کی یا رسول اللہ ! کیا اس نے آپ کو نہیں دیکھا ؟ آپ نے فرمایا کہ ایک فرشتہ میرے اور اس کے درمیان رہا اور مجھے چھپاتا رہا۔ یہاں تک کہ وہ چلی گئی۔