hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32471

.

ابن أبي شيبة

32471
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۴۷۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ أَبَا بَکْرٍ کَانَ رَدِیفَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ مَکَّۃَ إلَی الْمَدِینَۃِ ، وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ یَخْتَلِفُ إلَی الشَّامِ ، قَالَ : وَکَانَ یُعْرَفُ وَکَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لاَ یُعْرَفُ ، فَکَانُوا یَقُولُونَ : یَا أَبَا بَکْرٍ، مَنْ ہَذَا الْغُلاَمُ بَیْنَ یَدَیْک ، قَالَ : ہَذَا ہَادٍ یَہْدِی السَّبِیلَ ، قَالَ ، فَلَمَّا دَنَوَا مِنَ الْمَدِینَۃِ نَزَلاَ الْحَرَّۃَ ، وَبَعَثَوا إلَی الأَنْصَارِ فَجَاؤُوا ، قَالَ : فَشَہِدْتُہُ یَوْمَ دَخَلَ الْمَدِینَۃَ فَمَا رَأَیْتُ یَوْمًا کَانَ أَحْسَنَ ، وَلاَ أَضْوَأَ مِنْ یَوْمٍ دَخَلَ عَلَیْنَا فِیہِ ، وَشَہِدْتُہُ یَوْمَ مَاتَ فَمَا رَأَیْتُ یَوْمًا کَانَ أَقْبَحَ ، وَلاَ أَظْلَمَ مِنْ یَوْمٍ مَاتَ فِیہِ ، صَلَوَاتُ اللہِ وَرَحْمَتُہُ وَرِضْوَانُہُ عَلَیْہِ۔ (احمد ۱۲۲۔ ترمذی ۳۶۱۸)
(٣٢٤٧٢) حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مکہ سے مدینہ تک ردیف تھے، اور حضرت ابوبکر شام میں آتے جاتے تھے، اور معروف تھے، اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس قدر معروف نہ تھے، چنانچہ لوگ کہتے اے ابو بکر ! تمہارے ساتھ یہ لڑکا کون ہے ؟ آپ فرماتے کہ یہ رہنما ہے جو مجھے راستہ بتلا رہا ہے ، جب وہ مدینہ کے قریب ہوئے تو حرّہ کے مقام پر ٹھہرے اور انھوں نے انصار کے پاس پیغام بھیجا تو وہ آگئے ، کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو اس دن دیکھا جب آپ مدینہ میں داخل ہوئے، میں نے کوئی دن اس دن سے اچھا اور روشن نہیں پایا جس دن آپ ہمارے پاس آئے تھے، اور میں نے آپ کو اس دن دیکھا جس دن آپ فوت ہوئے، تو میں نے کوئی دن اس دن سے زیادہ برا اور تاریک نہیں پایا جس دن آپ فوت ہوئے، آپ پر اللہ کی رحمت اور رضا ہو۔