hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32477

.

ابن أبي شيبة

32477
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۴۷۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لَمَّا فَرَغَ إبْرَاہِیمُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ مِنْ بِنَائِ الْبَیْتِ الْعَتِیقِ قِیلَ لَہُ : {أَذِّنْ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ} قَالَ : رَبِ وَمَا یَبْلُغُ صَوْتِی ؟ قَالَ : أَذِّنْ وَعَلَیَّ الْبَلاَغُ ، فَقَالَ إبْرَاہِیمُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ کُتِبَ عَلَیْکُمَ الْحَجُّ إلَی الْبَیْتِ الْعَتِیقِ ، قَالَ : فَسَمِعَہُ مَا بَیْنَ السَّمَائِ إلَی الأَرْضِ ، أَلاَ تَرَی أَنَّ النَّاسَ یَجِیئُونَ مِنْ أَقَاصِی الأَرْضِ یُلَبُّونَ۔
(٣٢٤٧٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ جب ابراہیم (علیہ السلام) بیت اللہ کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو آپ سے کہا گیا کہ لوگوں میں حج کا اعلان کردو، انھوں نے کہا کہ اے میرے رب ! میری آواز کیسے پہنچے گی، اللہ نے فرمایا تم اعلان کردو، پہنچانا میری ذمہ داری ہے، چنانچہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا اے لوگو ! تم پر بیت اللہ کا حج فرض کیا گیا ہے، چنانچہ اس آواز کو آسمان اور زمین کے درمیان ہر چیز نے سنا، کیا تم دیکھتے نہیں کہ لوگ اس کی طرف زمین کے دور دراز حصوں سے لبیک کی صدا لگاتے ہوئے آتے ہیں۔