(۳۲۴۷۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ مَعْن ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبِی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : انْطَلَقَ إبْرَاہِیمُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَمْتَارُ فَلَمْ یَقْدِرْ عَلَی الطَّعَامِ ، فَمَرَّ بِسِہْلَۃٍ حَمْرَائَ ، فَأَخَذَ مِنْہَا ثُمَّ رَجَعَ إلَی أَہْلِہِ ، فَقَالُوا : مَا ہَذَا ؟ قَالَ : حِنْطَۃٌ حَمْرَائُ ، قَالَ : ففَتَحُوہَا فَوَجَدُوہَا حِنْطَۃً حَمْرَائَ ، قَالَ : فَکَانَ إذَا زَرَعَ مِنْہَا شَیْئًا خَرَجَ سُنْبُلَۃً مِنْ أَصْلِہَا إلَی فَرْعِہَا حَبًّا مُتَرَاکِبًا۔
(٣٢٤٧٩) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ ابراہیم (علیہ السلام) خوراک کی تلاش میں نکلے لیکن کھانا لانے پر قادر نہ ہوئے ، چنانچہ آپ سرخ ریتلی زمین پر سے گزرے تو اس سے کچھ ریت لے لی، اور اپنے گھر واپس گئے، انھوں نے کہا یہ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ سرخ گندم ہے، انھوں نے اس کو کھولا تو اس میں سرخ گندم تھی، چنانچہ وہ جب بھی کچھ بوتے اس کی بالیوں سے کئی دانے نکلتے۔