hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32479

.

ابن أبي شيبة

32479
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۴۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : لَمَّا أُرِیَ إبْرَاہِیمُ مَلَکُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ رَأَی عَبْدًا عَلَی فَاحِشَۃٍ فَدَعَا عَلَیْہِ فَہَلَکَ ، ثُمَّ رَأَی آخَرَ فَدَعَا عَلَیْہِ فَہَلَکَ ، فَقَالَ اللَّہُ: أَنْزِلُوا عَبْدِی ، لاَ یُہْلِکُ عِبَادِی۔
(٣٢٤٨٠) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب ابراہیم (علیہ السلام) کو آسمانوں اور زمین کا ملک دکھایا گیا تو انھوں نے ایک بندے کو فحش کام کرتے ہوئے دیکھا، چنانچہ آپ نے اس کو بد دعا دی تو وہ ہلاک ہوگیا، پھر دوسرے کو دیکھا اور اس کو بد دعا دی تو وہ بھی ہلاک ہوگیا، چنانچہ اللہ نے فرمایا کہ میرے بندے کو اتارو، کہیں یہ میرے بندوں کو ہلاک نہ کر دے۔