(۳۲۶۲۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِعُمَرَ : یَا خَیْرَ النَّاسِ ، فَقَالَ : إنِّی لَسْتُ بِخَیْرِ النَّاسِ ، فَقَالَ : وَاللَّہِ مَا رَأَیْت قَطُّ رَجُلاً خَیْرًا مِنْک ، قَالَ : مَا رَأَیْتَ أَبَا بَکْرٍ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : لَوْ قُلْتَ : نَعَمْ ، لَعَاقَبْتُکَ ، قَالَ ، وَقَالَ عُمَرُ : (یلہم) بَیْنِی وَبَیْنَ أَبِی بَکْرٍ ، یَوْمٌ مِنْ أَبِی بَکْرٍ خَیْرٌ مِنْ آلِ عُمَرَ۔
(٣٢٦٢٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عمر (رض) کو یوں پکارا : اے لوگو میں سے بہترین شخص ! تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : یقیناً میں لوگوں میں سے سب سے بہتر نہیں ہوں۔ پھر اس آدمی نے کہا : اللہ کی قسم میں نے تو کبھی بھی آپ (رض) سے بہتر شخص نہیں دیکھا ! حضرت عمر (رض) نے فرمایا : کیا تو نے ابوبکر (رض) کو نہیں دیکھا ؟ اس نے کہا : نہیں ! آپ (رض) نے فرمایا : اگر تو کہتا : جی ہاں ! تو میں تجھے ضرور سزا دیتا ۔ راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : ابوبکر کی زندگی کا ایک دن عمر کی ساری آل کے اعمال سے بہتر ہے۔