(۳۲۶۳۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الأَشْعَثِ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ ہِلالٍ ، أَنَّ أَعْرَابِیًّا لَہُمْ ، قَالَ : شَہِدْت صَلاۃَ الصُّبْحِ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ یَوْمٍ ، فَأَقْبَلَ عَلَی النَّاسِ بِوَجْہِہِ ، فَقَالَ : رَأَیْت نَاسًا مِنْ أُمَّتِی الْبَارِحَۃَ ، وُزِنُوا فَوُزِنَ أَبُو بَکْرٍ فَوَزَنَ ، ثُمَّ وُزِنَ عُمَرُ فَوَزَنَ۔
(٣٢٦٣٤) حضرت اسود بن ھلال (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے ان سے بیان کیا کہ میں ایک دن صبح کی نماز میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حاضر تھا۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے چہرے کے ساتھ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : میں نے گزشتہ رات اپنی امت کے لوگوں کو دیکھا کہ ان کا وزن کیا جا رہا ہے۔ پس ابوبکر (رض) کا وزن کیا گیا تو ان کا پلڑا بھاری ہوگیا۔ پھر عمر (رض) کا وزن کیا گیا تو ان کا پلڑا بھاری ہوگیا۔