hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32632

.

ابن أبي شيبة

32632
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۶۳۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : بَیْنَا أَنَا أَسْقِی عَلَی بِئْرٍ إذْ جَائَ ابْنُ أَبِی قُحَافَۃَ فَنَزَعَ ذَنُوبًا ، أَوْ ذَنُوبَیْنِ فِیہِمَا ضَعْفٌ وَاللَّہُ یَغْفِرُ لَہُ ، ثُمَّ جَائَ عُمَرُ فَنَزَعَ حَتَّی اسْتَحَالَتْ فِی یَدِہِ غَرْبًا ، وَضَرَبَ النَّاسُ بِالْعَطَنِ فَمَا رَأَیْت عَبْقَرِیًّا یَفْرِی فَرِیَّہُ۔ (بخاری ۳۶۶۴۔ مسلم ۱۸۶۰)
(٣٢٦٣٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس درمیان کہ میں کنویں پر پانی پی رہا تھا کہ ابن ابی قحافہ آئے پس انھوں نے ایک یا دو ڈول نکالے بڑی کمزوری سے ، اور اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ پھر عمر بن خطاب نے آ کر ڈول کھینچا یہاں تک کہ ان کے ہاتھ میں چمڑے کے ڈول کے نشان پڑگئے اور لوگ پانی کے قریب بیٹھ گئے ۔ پس میں نے ایسا کوئی زورآور شخص نہیں دیکھا جو ان جیسا حیرت انگیز کام کرتا ہو۔