(۳۲۶۵۱) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللہِ : مَا أَظُنُّ أَہْلَ بَیْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ لَمْ یَدْخُلْ عَلَیْہِمْ حُزْنُ عُمَرَ یَوْمَ أُصِیبَ عُمَرُ إلاَّ أَہْلَ بَیْتِ سُوئٍ ، إنَّ عُمَرَ کَانَ أَعْلَمَنَا بِاللہِ وَأَقْرَأَنَا لِکِتَابِ اللہِ وَأَفْقَہَنَا فِی دِینِ اللہِ۔
(٣٢٦٥١) حضرت زید بن وھب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ارشاد فرمایا : میرا گمان نہیں ہے کہ مسلمانوں کا کوئی گھرانہ ایسا ہو جہاں حضرت عمر کی وفات کے دن حضرت عمر (رض) کا غم داخل نہ ہوا ہو، مگر یہ کہ کوئی برا گھرانہ ہوگا۔ یقیناً حضرت عمر (رض) ہم میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی معرفت رکھنے والے، اور اللہ کی کتاب کو ہم سب میں زیادہ پڑھنے والے، اور اللہ کے دین کے بارے میں ہم سب سے زیادہ سمجھ رکھنے والے تھے۔