hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32653

.

ابن أبي شيبة

32653
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۶۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : دَخَلْت الْجَنَّۃَ فَإِذَا أَنَا بِقَصْرٍ مِنْ ذَہَبٍ ، فَقُلْتُ : لِمَنْ ہَذَا ؟ قَالُوا : لِشَابٍّ مِنْ قُرَیْشٍ ، فَظَنَنْت أَنِّی أَنَا ہُوَ ، فَقُلْتُ : لِمَنْ ہُوَ؟ قَالُوا : لِعُمَرَ۔ (احمد ۱۷۹۔ ابن حبان ۶۸۸۷)
(٣٢٦٥٤) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ یقیناً نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے ایک خوبصورت سونے سے بنا ہوا محل دیکھا تو میں نے پوچھا : یہ کس کا گھر ہے ؟ فرشتوں نے کہا : قریش کے ایک نوجوان کا۔ پس میں نے گمان کیا کہ یقیناً وہ میں ہی ہوں گا ، تو میں نے پوچھا : وہ کون سا نوجوان ہے ؟ انھوں نے کہا : عمر بن خطاب ۔