hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32668

.

ابن أبي شيبة

32668
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۶۶۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنِ الصَّقْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ الْجِنَّ بَکَتْ عَلَی عُمَرَ قَبْلَ أَنْ یُقْتَلَ بِثَلاثٍ ، فَقَالَتْ : أَبَعْدَ قَتِیلٍ بِالْمَدِینَۃِ أَصْبَحَتْ لَہُ الأَرْضُ تَہْتَزُّ الْعِضَاہُ بِأَسْوُقِ۔ جَزَی اللَّہُ خَیْرًا مِنْ أَمِیرٍ وَبَارَکَتْ یَدُ اللہِ فِی ذَاکَ الأَدِیمِ الْمُمَزَّقِ۔ فَمَنْ یَسْعَ ، أَوْ یَرْکَبْ جَنَاحَیْ نَعَامَۃٍ لِیُدْرِکَ مَا أسدیت بِالأَمْسِ یُسْبَقِ۔ قَضَیْت أُمُورًا ثُمَّ غَادَرْت بَعْدَہَا بَوَائِقَ فِی أَکْمَامِہَا لَمْ تُفَتَّقْ۔ وَمَا کُنْتُ أَخْشَی أَنْ تَکُونَ وَفَاتُہُ بِکَفَّیْ سَبَنْتی أَخْضَرِ الْعَیْنِ مُطْرِقِ
(٣٢٦٦٩) حضرت عروہ بن زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ جن بھی حضرت عمر (رض) کے شہید ہونے سے تین دن قبل رو پڑے اور یہ اشعار کہے : (ترجمہ) مدینہ منورہ میں شہید ہونے والے کی جدائی پر زمین اپنے عضاء نامی درخت کے ساتھ کانپ رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ امیر المومنین حضرت عمر (رض) کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے جسم میں برکت عطا فرمائے۔ اگر کوئی سواری پر سوار ہو کر آپ کے کارناموں کو دہرانا چاہے تو ایسا نہیں کرسکتا۔ آپ کے فیصلے خوشوں کے پھل کی طرح عمدہ ہیں۔ مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ ان کی وفات نیلی آنکھوں والے مکار درندے (ابولؤلؤ) کے ہاتھوں ہوگی۔