hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32744

.

ابن أبي شيبة

32744
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۷۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی غنیۃ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا فِی الْمَسْجِدِ فَخَرَجَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَجَلَسَ إلَیْنَا وَلَکَأَنَّ عَلَی رُؤُوسِنَا الطَّیْرَ ، لاَ یَتَکَلَّمُ أَحَدٌ مِنَّا ، فَقَالَ : إنَّ مِنْکُمْ رَجُلاً یُقَاتِلُ النَّاسَ عَلَی تَأْوِیلِ الْقُرْآنِ کَمَا قُوتِلْتُمْ عَلَی تَنْزِیلِہِ ، فَقَامَ أَبُوبَکْرٍ، فَقَالَ: أَنَا ہُوَ یَا رَسُولَ اللہِ، قَالَ: لاَ، فَقَامَ عُمَرُ، فَقَالَ: أَنَا ہُوَ یَا رَسُولَ اللہِ، قَالَ: لاَ، وَلَکِنَّہُ خَاصِفُ النَّعْلِ فِی الْحُجْرَۃِ ، قَالَ : فَخَرَجَ عَلَیْنَا عَلِیٌّ وَمَعَہُ نَعْلُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُصْلِحُ مِنْہَا۔ (احمد ۳۱۔ حاکم ۱۲۲)
(٣٢٧٤٥) حضرت رجائ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ ہم لوگ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور ہمارے پاس بیٹھ گئے : ہم میں سے کوئی بھی بات نہیں کررہا تھا گویا کہ ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم میں سے ایک آدمی ہوگا جو لوگوں سے قتال کرے گا قرآنی تاویل پر جیسا کہ اس کے اترنے پر تم سے قتال کیا گیا تھا۔ پس حضرت ابوبکر (رض) کھڑے ہوئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول 5! کیا وہ شخص میں ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں۔ پھر حضرت عمر (رض) کھڑے ہوئے اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول 5! کیا وہ شخص میں ہوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں بلکہ وہ شخص حجرے میں جوتے کو پیوند لگا رہا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس حضرت علی (رض) ہمارے پاس آئے اس حال میں کہ ان کے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا جوتا تھا جس کو انھوں نے ٹھیک کیا تھا۔