hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32748

.

ابن أبي شيبة

32748
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۷۴۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ جَبْرٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، فَقَالَ : لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَکَّۃَ انْصَرَفَ إِلَی الطَّائِفِ فَحَاصَرَہَا تسع عَشْرَۃَ ، أَوْ ثَمَانِ عَشْرَۃَ ، فَلَمْ یَفْتَتِحْہَا ، ثُمَّ ارْتَحَلَ رَوْحَۃً ، أَوْ غَدْوَۃً فَنَزَلَ ، ثُمَّ ہَجَّرَ ، ثُمَّ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ إنِّی فَرَطٌ لَکُمْ وَأُوصِیکُمْ بِعِتْرَتِی خَیْرًا ، وَإِنَّ مَوْعِدَکُمَ الْحَوْضُ ، وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، لَتُقِیمُنَّ الصَّلاَۃَ وَلَتُؤْتُنَّ الزَّکَاۃَ ، أَوْ لأَبْعَثَنَّ إلَیْکُمْ رَجُلاً مِنِّی ، أَوْ کَنَفْسِی فَلَیَضْرِبَنَّ أَعْنَاقَ مُقَاتِلَتِہِمْ وَلَیَسْبِیَنَّ ذَرَارِیَّہُمْ ، قَالَ : فَرَأَی النَّاسُ أَنَّہُ أَبُو بَکْرٍ ، أَوْ عُمَرُ ، فَأَخَذَ بِیَدِ عَلِیٍّ ، فَقَالَ : ہَذَا۔ (بزار ۱۰۵۰۔ حاکم ۱۲۰)
(٣٢٧٤٩) حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ فتح کرلیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) طائف کی طرف لوٹے۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اٹھارہ یا انیس دن تک طائف کا محاصرہ کیا۔ لیکن اس کو فتح نہ کرسکے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح یا شام کے وقت کوچ فرمایا : پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ٹھہرے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوپہر کو چلنے لگے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! بیشک میں تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں گا ، اور میں تمہیں اپنی اولاد کے بارے میں بھلائی کی وصیت کرتا ہوں ۔ اور تم سے وعدے کی جگہ حوض کوثر کا مقام ہے۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے چاہیے کہ تم ضرور بالضرور نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو یا پھر میں تمہاری طرف اپنے ایک آدمی کو بھیجوں گا ۔ یا اپنے جیسے ایک آدمی کو بھیجوں گا ۔ پس وہ ضرور بالضرور ان میں سے قتال کرنے والوں کی گردنوں کو مارے گا ۔ اور ان کی اولادوں کو قیدی بنا لے گا۔ راوی کہتے ہیں : لوگوں کا خیال تھا کہ وہ شخص حضرت ابوبکر (رض) یا حضرت عمر (رض) ہوں گے۔ پس آپ (رض) نے حضرت علی (رض) کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا : وہ شخص یہ ہے۔