hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32749

.

ابن أبي شيبة

32749
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۷۵۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ أَبِی فَاخِتَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی ہُبَیْرَۃُ بْنُ یَرِیمَ ، عْن عَلِیٍّ ، قَالَ : أُہْدِیَ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُلَّۃٌ مُسَیَّرَۃٌ بِحَرِیرٍ ، إمَّا سَدَاہَا حَرِیرٌ ، أَوْ لَحْمَتُہَا، فَأَرْسَلَ بِہَا إلَی، فَأَتَیْتُہُ فَقُلْتُ: مَا أَصْنَعُ بِہَا، أَلْبَسُہَا، فَقَالَ: لاَ، إنِّی لَمَا أَرْضَی لَکَ مَا أَکْرَہُ لِنَفْسِی۔
(٣٢٧٥٠) حضرت ہبیرہ بن یریم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک جوڑا ہدیہ دیا گیا جو ریشم سے مزین تھا۔ یا تو اس کا تانا ریشم کا تھا یا اس کا بانا ریشم کا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ جوڑا مجھے بھیج دیا ۔ میں وہ جوڑا لے کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوگیا۔ اور میں نے دریافت کیا کہ میں اس کا کیا کروں ؟ کیا میں اس کو پہن لوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں ! بیشک میں تیرے لیے وہ چیز پسند نہیں کرتا جو چیز میں اپنے لیے ناپسند کروں۔