hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32753

.

ابن أبي شيبة

32753
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۷۵۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ یُثَیْعٍ ، قَالَ : بَلَغَ عَلِیًّا أَنَّ أُنَاسًا یَقُولُونَ فِیہِ ، قَالَ : فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ ، فَقَالَ : أَنْشُدُ اللَّہَ رَجُلاً ، وَلا أَنْشُدُہُ إلاَّ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَمِعَ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَیْئًا إلاَّ قَامَ ، فَقَامَ مِمَّا یَلِیہِ سِتَّۃٌ ، وَمِمَّا یَلِی سعید بْنَ وَہْبٍ سِتَّۃٌ فَقَالُوا : نَشْہَدُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ کُنْتُ مَوْلاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلاہُ ، اللَّہُمَّ وَالِ مَنْ وَالاہُ وَعَادِ مَنْ عَادَاہُ۔ (احمد ۱۰۲۲۔ بزار ۲۵۴۱)
(٣٢٧٥٤) حضرت زید بن یثیع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کو خبر ملی کہ چند لوگ ان کے بارے میں کچھ بات کر رہے ہیں۔ تو آپ (رض) منبر پر چڑھ کر فرمانے لگے۔ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے اس شخص کو قسم دیتا ہوں۔ جس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میرے بارے میں کچھ سنا ہے۔ تو وہ کھڑا ہوجائے ۔ پس چھ کے قریب لوگ کھڑے ہوگئے اور ان میں حضرت سعید بن وھب (رض) چھٹے مل گئے۔ پھر ان سب لوگوں نے فرمایا : ہم گواہی دیتے ہیں اس بات کی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں جس کا دوست ہوں پس علی بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ ! تو بھی دوست رکھ ! اس شخص کو جو اس سے دوستی رکھے۔ اور تو دشمنی کر اس شخص سے جو اس سے دشمنی رکھے۔