hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32754

.

ابن أبي شيبة

32754
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۷۵۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ أَبِی یَزِیدَ الأَوْدِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : دَخَلَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ الْمَسْجِدَ فَاجْتَمَعْنَا إلَیْہِ ، فَقَامَ إلَیْہِ شَابٌّ ، فَقَالَ : أَنْشُدُک بِاللہِ ، أَسَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ مَنْ کُنْتُ مَوْلاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلاہُ ، اللَّہُمَّ وَالِ مَنْ وَالاہُ وَعَادِ مَنْ عَادَاہُ ، فَقَالَ : نَعَمْ ، فَقَالَ الشَّابُّ : أَنَا مِنْک بَرِیئٌ ، أَشْہَدُ أَنَّک قَدْ عَادَیْت مَنْ وَالاہُ وَوَالَیْت مَنْ عَادَاہُ ، قَالَ فَحَصَبَہُ النَّاسُ بِالْحَصَا۔ (بزار ۲۵۳۱۔ ابویعلی ۶۳۹۲)
(٣٢٧٥٥) حضرت ابو یزید الاودی (رض) فرماتے ہیں کہ ان کے والد (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت ابوہریرہ (رض) مسجد میں تشریف لائے تو ہم لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے پھر ایک نوجوان نے کھڑے ہو کر ان سے کہا : میں آپ (رض) کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں۔ کیا آپ (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ میں جس کا دوست ہوں پس علی (رض) بھی اس کا دوست ہے۔ اے اللہ ! تو بھی اس کو دوست بنا جو علی (رض) کو دوست رکھتا ہو۔ اور تو اس سے دشمنی کر جو شخص اس سے دشمنی رکھتا ہو ؟ تو آپ (رض) نے فرمایا : جی ہاں ! پھر وہ نوجوان کہنے لگا : میں آپ (رض) سے بری ہوں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً آپ (رض) نے دشمنی کی اس شخص سے جو ان کو دوست رکھتا ہے اور آپ (رض) نے دوستی کی اس شخص سے جو ان سے دشمنی رکھتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس لوگوں نے اس نوجوان کو کنکریاں ماریں۔