(۳۲۷۷۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : خَرَجْت أَنَا وَعَلِیٌّ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فِی حوائط الْمَدِینَۃِ ، فَمَرَرْنَا بِحَدِیقَۃٍ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : مَا أَحْسَنَ ہَذِہِ الْحَدِیقَۃَ یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : حَدِیقَتُک فِی الْجَنَّۃِ أَحْسَنُ مِنْہَا یَا عَلِی ، حَتَّی مَرَّ بِسَبْعِ حَدَائِقَ ، کُلُّ ذَلِکَ یَقُولُ عَلِیٌّ : مَا أَحْسَنَ ہَذِہِ الْحَدِیقَۃَ یَا رَسُولَ اللہِ ، فَیَقُولُ : حَدِیقَتُک فِی الْجَنَّۃِ أَحْسَنُ مِنْ ہَذِہِ۔ (طبرانی ۱۱۰۸۴)
(٣٢٧٧٤) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت علی (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مدینہ کے باغات میں تشریف لے گئے۔ پس ہم لوگ ایک باغ کے پاس سے گزرے تو حضرت علی (رض) نے فرمایا : اے اللہ کے رسول 5! یہ کتنا خوبصورت باغ ہے ؟ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے علی (رض) ! تیرا جو باغ جنت میں ہے وہ اس سے کئی درجہ زیادہ خوبصورت ہے۔ یہاں تک کہ سات باغوں کے پاس سے گزرے ہر جگہ حضرت علی (رض) نے فرمایا : اے اللہ کے رسول 5! یہ باغ کتنا خوبصورت ہے ؟ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے جاتے : تیرا جو باغ جنت میں ہے وہ اس سے کئی درجہ خوبصورت ہے۔