(۳۲۷۸۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إِنَّہُ لَمْ یَعْمَلْ بِہَا أَحَدٌ قَبْلِی ، وَلا یَعْمَلُ بِہَا أَحَدٌ بَعْدِی ، کَانَ لِی دِینَارٌ فَبِعْتہ بِعَشْرَۃِ دَرَاہِمَ ، فَکُنْت إذَا نَاجَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَصَدَّقْت بِدِرْہَمٍ حَتَّی نَفِدَتْ ، ثُمَّ تَلا ہَذِہِ الآیَۃَ : {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إذَا نَاجَیْتُمُ الرَّسُولَ فَقَدِّمُوا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوَاکُمْ صَدَقَۃً}۔ (ابن جریر ۲۰)
(٣٢٧٨٨) حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ارشاد فرمایا : ایک آیت ایسی ہے کہ نہ مجھ سے پہلے اس پر کسی نے عمل کیا اور نہ ہی میرے بعد کوئی اس پر عمل کرے گا۔ میرے پاس ایک دینار تھا میں نے اس کو دس دراہم کے عوض بیچ دیا پس جب بھی میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی سرگوشی کرتا تو میں ایک درہم صدقہ کردیتا یہاں تک کہ وہ دراہم ختم ہوگئے۔ پھر آپ (رض) نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ اے ایمان والو ! جب تم لوگ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے علیحدگی میں بات کرنا چاہو تو تم علیحدگی میں بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ پیش کرو۔