(۳۲۸۵۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنِی حُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُنَا فَأَقْبَلَ حَسَنٌ وَحُسَیْنٌ عَلَیْہِمَا قَمِیصَانِ أَحْمَرَانِ یَمْشِیَانِ وَیَعْثُرَانِ وَیَقُومَانِ فَنَزَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَہُمَا فَوَضَعَہُمَا بَیْنَ یَدَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : صَدَقَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ : (إنَّمَا أَمْوَالُکُمْ وَأَوْلادُکُمْ فِتْنَۃٌ) رَأَیْت ہَذَیْنِ فَلَمْ أَصْبِرْ ، ثُمَّ أَخَذَ فِی خُطْبَتِہِ۔
(٣٢٨٥٣) حضرت بریدہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اتنے میں حضرت حسن (رض) اور حضرت حسین (رض) سامنے سے تشریف لائے اس حال میں کہ ان دونوں نے سرخ قمیصیں پہنی ہوئی تھیں۔ وہ دونوں چلتے پھر ٹھوکر کھا کر گرجاتے پھر کھڑے ہوتے۔ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے اترے اور ان دونوں کو پکڑ کر اپنے سامنے بٹھا لیا پھر ارشاد فرمایا : اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ ارشاد فرمایا : یقیناً تمہارے اموال اور تمہاری اولادیں فتنہ ہیں۔ میں نے ان دو ونوں کو دیکھا پس مجھ سے صبر نہیں ہوا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ شروع فرما دیا۔