(۳۲۹۶۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ یُقَالُ لَہُ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ إنَّ لِی مَوَالِیَ مِنَ الْیَہُودِ کَثِیرٌ عَدَدُہُمْ حاضر نصرہم ، وَأَنَا أَبْرَأُ إلَی اللہِ وَرَسُولِہِ مِنْ وِلاَیَۃِ یَہُودٍ ، فَأَنْزَلَ اللَّہُ فِی عُبَادَۃَ : {إنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللَّہُ وَرَسُولُہُ وَالَّذِینَ آمَنُوا} الآیَۃَ إلَی قَوْلِہِ : {بِأَنَّہُمْ قَوْمٌ لاَیَعْقِلُونَ}۔
(٣٢٩٦٧) حضرت عطیہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت (رض) آئے اور فرمایا : اے اللہ کے رسول 5! میرے یہود میں بہت سے موالی ہیں۔ جن کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اور ان کی مدد موجود ہے۔ اور میں یہود کی ولایت سے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف بری ہوں۔ پس اللہ رب العزت نے حضرت عبادہ (رض) کے بارے میں یہ آیت اتاری : {إنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللَّہُ وَرَسُولُہُ وَالَّذِینَ آمَنُوا } سے لے کر { بِأَنَّہُمْ قَوْمٌ لاَیَعْقِلُونَ } تک۔