hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32998

.

ابن أبي شيبة

32998
Ibn Abi Shaybah
(۳۲۹۹۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَائِدَۃُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : کَانَ أَوَّلَ مَنْ أَظْہَرَ إسْلاَمُہُ سَبْعَۃٌ : رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبُو بَکْرٍ ، وَعَمَّارٌ وَأُمُّہُ سُمَیَّۃُ وَصُہَیْبٌ وَبِلاَلٌ وَالْمِقْدَادُ ، فَأَمَّا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَنَعَہُ اللَّہُ بِعَمِّہِ أَبِی طَالِبٍ ، وَأَمَّا أَبُو بَکْرٍ فَمَنَعَہُ اللَّہُ بِقَوْمِہِ ، وَأَمَّا سَائِرُہُمْ فَأَخَذَہُمُ الْمُشْرِکُونَ فَأَلْبَسُوہُمْ أَدْرَاعَ الْحَدِیدِ وَصَہَرُوہُمْ فِی الشَّمْسِ ، فَمَا مِنْہُمْ مِنْ أَحَدٍ إلاَّ وَأَتَاہُمْ عَلَی مَا أَرَادُوا إلاَّ بِلاَلاً فَإِنَّہُ ہَانَتْ عَلَیْہِ نَفْسُہُ فِی اللہِ وَہَانَ عَلَی قَوْمِہِ فَأَخَذُوہُ فَأَعْطَوْہُ الْوِلْدَانَ فَجَعَلُوا یَطُوفُونَ بِہِ فِی شِعَابِ مَکَّۃَ وَہُوَ یَقُولُ : أَحَدٌ أَحَدٌ۔ (حاکم ۲۸۴۔ ابن حبان ۷۰۸۳)
(٣٢٩٩٩) حضرت زر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ارشاد فرمایا : سب سے پہلے اسلام کو ظاہر کرنے والے سات اشخاص تھے حضرت رسول اللہ، حضرت ابو بکر، حضرت عمار (رض) ، اور ان کی والدہ حضرت سمیہ (رض) ، حضرت صھیب، حضرت بلال اور حضرت مقداد (رض) ، بہرحال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اللہ نے ان کے چچا ابو طالب کے ذریعہ حفاظت فرمائی۔ اور ابوبکر (رض) کی اللہ نے ان کی قوم کے ذریعہ حفاظت فرمائی۔ اور باقی سب کو قریش نے پکڑ لیا۔ اور لوہے کی زرہیں پہنا کر سورج کی تپش میں ڈال دیا۔ ان سب میں سے کوئی نہیں تھا مگر یہ کہ وہ ان کے ارادوں کے سامنے پست پڑگئے۔ سوائے حضرت بلال (رض) کے ۔ پس انھوں نے اللہ کے بارے میں اپنے نفس کو بےوقعت کرلیا۔ اور قوم کے لیے آسان ہوگئے۔ پس ان لوگوں نے ان کو پکڑ کر بچوں کے حوالہ کردیا۔ اور بچے ان کو مکہ کی گلیوں میں چکر لگواتے تھے اس حال میں کہ یہ اَحَد اَحَد پکار رہے ہوتے کہ اللہ ایک ہے۔