hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 32999

.

ابن أبي شيبة

32999
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۰۰۰) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَوَّلُ مَنْ أَظْہَرَ الإسْلاَمَ سَبْعَۃٌ : رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَبُو بَکْرٍ وَبِلاَلٌ وَخَبَّابٌ وَصُہَیْبٌ وَعَمَّارٌ وَسُمَیَّۃُ أُمُّ عَمَّارٍ ، قَالَ : فَأَمَّا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَنَعَہُ عَمُّہُ ، وَأَمَّا أَبُو بَکْرٍ فَمَنَعَہُ قَوْمُہُ وَأُخِذَ الآخَرُونَ فَأَلْبَسُوہُمْ أَدْرَاعَ الْحَدِیدِ ، ثُمَّ صَہَرُوہُمْ فِی الشَّمْسِ حَتَّی بَلَغَ الْجُہْدُ مِنْہُمْ کُلَّ مَبْلَغٍ ، فَأَعْطَوْہُمْ کُلَّ مَا سَأَلُوا ، فَجَائَ إلَی کُلِّ رَجُلٍ مِنْہُمْ قَوْمُہُ بِأَنْطَاعِ الأَدَمِ فِیہَا الْمَائُ فَأَلْقَوْہُمْ فِیہِ ، ثُمَّ حُمِلُوا بِجَوَانِبِہِ إلاَّ بِلاَلا ، فَجَعَلُوا فِی عُنُقِہِ حَبْلاً ، ثُمَّ أَمَرُوا صِبْیَانَہُمْ یَشْتَدُّونَ بِہِ بَیْنَ أَخْشَبَیْ مَکَّۃَ وَجَعَلَ یَقُولُ : أَحَدٌ أَحَدٌ۔ (احمد ۲۸۲)
(٣٣٠٠٠) حضرت منصور (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد (رض) نے ارشاد فرمایا : سب سے پہلے اسلام ظاہر کرنے والے سات لوگ تھے۔ حضرت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر (رض) ، حضرت بلال (رض) ، حضرت خباب (رض) ، حضرت صھیب (رض) ، حضرت عمار (رض) ، حضرت سمیہ (رض) جو حضرت عمار (رض) کی والدہ ہیں۔ بہرحال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حفاظت ان کے چچا نے کی، اور ابوبکر (رض) کی حفاظت ان کی قوم نے کی، باقی سب لوگوں کو پکڑ لیا گیا اور پھر کافروں نے انھیں لوہے کی زرہیں پہنائیں پھر ان کو سورج کی تپش میں ڈال دیا۔ یہاں تک کہ ان میں سے ایک کو انتہاء کی مشقتیں برداشت کرنا پڑیں پس ان لوگوں نے ان کو ہر چیز دی جو انھوں نے مانگی۔ ان میں سے ہر ایک آدمی کی طرف قوم کے افراد چمڑے کے بڑے مشکیزے میں پانی لاتے اور ان کو اس میں ڈال دیتے۔ پھر ان کو پہلوؤں سے اٹھا لیتے، سوائے حضرت بلال (رض) کے۔ کفار نے ان کی گردن میں رسی ڈالی پھر بچوں کو حکم دیا کہ وہ ان کو مکہ کے دو پہاڑوں کے درمیان گھسیٹیں۔ اس حال میں بھی آپ (رض) کہہ رہے ہوتے۔ اَحَد اَحَد ، اللہ ایک ہے۔