(۳۳۰۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ جَرِیرٍ ، قَالَ : قَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَلاَ تُرِیحُنِی مِنْ ذِی الْخَلَصَۃِ بَیْتٍ کَانَ لِخَثْعَمَ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ یُسَمَّی الْکَعْبَۃَ الْیَمَانِیَّۃَ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ إنِّی رَجُلٌ لاَ أَثْبُتُ عَلَی الْخَیْلِ ، قَالَ : فَمَسَحَ فِی صَدْرِی ، وَقَالَ : اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ ہَادِیًا مَہْدِیًّا حَتَّی وَجَدْت بَرْدَہَا۔ (مسلم ۱۹۲۶۔ احمد ۳۶۰)
(٣٣٠٠٨) حضرت جریر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے ارشاد فرمایا : کیا تم مجھے ذی الخلصہ سے راحت دلا سکتے ہو ؟ ذی الخلصہ زمانہ جاہلیت میں خثعم کا گھر تھا جسے کعبہ یمانیہ کہا جاتا تھا۔ انھوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول 5! بیشک میں ایسا شخص ہوں جو گھوڑے پر مضبوط نہیں بیٹھ سکتا۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سینہ پر اپنا ہاتھ مبارک پھیرا اور دعا فرمائی، اے اللہ ! اس کو ہدایت یافتہ اور ہدایت دینے والا بنا دے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس کی ٹھنڈک محسوس کی۔