hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33006

.

ابن أبي شيبة

33006
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۰۰۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ بْنِ شِبْلِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ جَرِیرٍ ، قَالَ : لَمَّا دَنَوْت مِنَ الْمَدِینَۃِ أَنَخْت رَاحِلَتِی ، ثُمَّ حَلَلْت عَیْبَتِی وَلَبِسْت حُلَّتِی ، قَالَ : فَدَخَلْت وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ فَسَلَّمْت عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَرَمَانِی النَّاسُ بِالْحَدْقِ ، فَقُلْتُ لِجَلِیسِی : یَا عَبْدَ اللہِ أَذَکَرَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ أَمْرِی شَیْئًا ، قَالَ : نَعَمْ ذَکَرَک بِأَحْسَنِ الذِّکْرِ ، فقَالَ : بَیْنَمَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ إذْ عَرَضَ لَہُ فِی خُطْبَتِہِ ، فَقَالَ : إِنَّہُ سَیَدْخُلُ عَلَیْکُمْ مِنْ ہَذَا الْفَجِّ ، أَوْ مِنْ ہَذَا الْبَابِ مِنْ خَیْرِ ذِی یَمَنٍ عَلَی وَجْہِہِ مَسْحَۃُ مَلَکٍ ، قَالَ جَرِیرٌ : فَحَمِدْت اللَّہَ عَلَی مَا أَبْلاَنِی۔ (نسائی ۸۳۰۴۔ احمد ۳۵۹)
(٣٣٠٠٧) حضرت مغیرہ بن شبل بن عوف (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبداللہ (رض) نے ارشاد فرمایا : جب میں مدینہ منورہ کے قریب ہوا تو میں نے اپنی سواری کو بٹھایا پھر میں نے اپنا گندا جوڑا اتارا۔ اور صاف جوڑا پہنا۔ پھر میں مدینہ میں داخل ہوا اس حال میں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے ۔ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا تو لوگوں نے بڑی عزت کی نگاہ سے مجھے دیکھا اس پر میں نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص سے پوچھا : اے اللہ کے بندے ! کیا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے معاملہ کے بارے میں کچھ ذکر فرمایا تھا ؟ اس شخص نے کہا : جی ہاں ! آپ (رض) نے تمہارا بہت اچھا تذکرہ فرمایا تھا۔ آپ (رض) فرماتے ہیں کہ اس درمیان کے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خطبہ ارشاد فرما رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک عنقریب تمہارے پاس اس کشادہ راستہ سے یا اس دروازے سے ایک شخص آئے گا جو بہت خیر و برکت والا ہوگا اور اس کے چہرے پر فرشتہ کی سی چھاپ ہوگی۔ حضرت جریر (رض) فرماتے ہیں۔ پس میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے اس انعام سے نوازا۔