(۳۳۰۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، عَنِ الْجَرِیرِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضِرَۃَ ، عَنْ أُسَیْرِ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ قَالَ : سَیَقْدَمُ عَلَیْکُمْ رَجُلٌ یُقَالُ لَہُ أُوَیْسٌ کَانَ بِہِ بَیَاضٌ ، فَدَعَا اللَّہَ لَہُ فَأَذْہَبَہُ اللَّہُ ، فَمَنْ لَقِیَہُ مِنْکُمْ فَمُرُوہُ فَلْیَسْتَغْفِرْ لَہُ ، قَالَ : فَلَقِیَہُ عُمَرُ ، فَقَالَ : اسْتَغْفِرْ لِی ، فَاسْتَغْفَرَ لَہُ۔ (مسلم ۱۹۶۸۔ احمد ۳۸)
(٣٣٠١٠) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عنقریب تمہارے پاس ایک شخص آئے گا جس کا نام اویس ہوگا۔ اس کے چہرے پر ایک سفید نشان ہوگا۔ پس وہ اللہ سے دعا کرے گا تو اللہ اس کو ختم فرما دیں گے۔ تم میں سے جو شخص بھی اس سے ملے تو وہ اس کو اپنے لیے استغفار کرنے کا حکم دے۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عمر (رض) ان سے ملے اور فرمایا : میرے لیے استغفار کرو۔ تو آپ (رض) نے ان کے لیے استغفار فرمایا۔