(۳۳۰۱۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِیِّ ، أَنَّ مَلَکًا أَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : کَیْفَ أَصْحَابُ بَدْرٍ فِیکُمْ ، فَقَالَ : أَفْضَلُ النَّاسِ ، فَقَالَ الْمَلَکُ : وَکَذَلِکَ مَنْ شَہِدَ بَدْرًا مِنَ الْمَلاَئِکَۃِ۔ (بخاری ۳۹۹۲)
(٣٣٠١١) حضرت یحییٰ بن سعید (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن رفاعہ (رض) نے فرمایا : بیشک ایک فرشتہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور پوچھا : تمہارے میں اصحاب بدر کی کیا شان ہے ؟ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں میں سب سے افضل ہیں۔ تو فرشتہ نے عرض کیا : اسی طریقہ سے ہم میں بھی وہ فرشتے سب سے افضل ہیں جو غزوہ بدر میں حاضر ہوئے تھے۔