(۳۳۰۲۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ أَنَّ سَعْدَ بْنَ إبْرَاہِیمَ أَخْبَرَہُ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ مِینَائ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ جَارِیَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ جَالِسًا فِی نَفَرٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَمَرَّ عَلَیْہِمْ مُعَاوِیَۃُ فَسَأَلَہُمْ عَنْ حَدِیثِہِمْ ، فَقَالُوا : کُنَّا فِی حَدِیثٍ مِنْ حَدِیثِ الأَنْصَارِ ، فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ : أَفَلاَ أَزِیدُکُمْ حَدِیثًا سَمِعْتہ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : بَلَی یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: مَنْ أَحَبَّ الأَنْصَارَ أَحَبَّہُ اللَّہُ ، وَمَنْ أَبْغَضَ الأَنْصَارَ أَبْغَضَہُ اللَّہُ۔ (احمد ۹۶۔ ابویعلی ۷۳۳۰)
(٣٣٠٢٣) حضرت حکم بن مینائ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت یزید بن جاریہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میں انصار کے ایک گروہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ ہم پر حضرت معاویہ (رض) کا گزر ہوا تو انھوں نے لوگوں سے ان کی گفتگو کے متعلق پوچھا ؟ لوگوں نے عرض کیا : کہ ہم لوگ انصار کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔ اس پر حضرت معاویہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کیا میں بھی تمہیں ایسی حدیث نہ سناؤں جو میں نے خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ؟ لوگوں نے کہا : اے امیر المؤمنین : کیوں نہیں ! ضرور ! آپ (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا جو شخص انصار سے محبت کرے گا تو اللہ بھی اس سے محبت کریں گے۔ اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو اللہ بھی اس سے بغض رکھے گا۔