(۳۳۰۳۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ، قَالَ سَمِعْت أَبَا حَمْزَۃَ، قَالَ: قالَتِ الأَنْصَارُ: یَا رَسُولَ اللہِ، إنَّ لِکُلِّ نَبِیٍّ أَتْبَاعًا ، وَإِنَّا قَدِ اتَّبَعْنَاکَ ، فَادْعُ اللَّہَ أَنْ یَجْعَلَ أَتْبَاعَنَا مِنَّا ، فَدَعَا لَہُمْ أَنْ یَجْعَلَ أَتْبَاعَہُمْ مِنْہُمْ۔
قَالَ فَنَمَّیْتُ ذَلِکَ إلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، فَقَالَ : قَدْ زَعَمَ ذَلِکَ زَیْدٌ۔ (بخاری ۳۷۸۸۔ حاکم ۸۵)
(٣٣٠٣٤) حضرت عمرو بن مرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حمزہ (رض) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ انصار نے کہا : اے اللہ کے رسول 5! بیشک ہر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیروکار ہوتے ہیں اور تحقیق ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فرمان برداری کی ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیروکار بنادیں اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ ان کو پیروکاروں میں سے بنا دے۔
راوی کہتے ہیں : میں نے اس کی سند حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ (رض) کے سامنے بیان کی تو آپ (رض) نے فرمایا : یہ حضرت زید (رض) نے فرمایا۔