hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33078

.

ابن أبي شيبة

33078
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۰۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی التَّیْمِیُّ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا عُمَرُ بِبَابِ الْجَابِیَۃِ ، فَقَالَ : إنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَامَ فِینَا کَمَقَامِی فِیکُمْ ، ثُمَّ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ : اتَّقُوا اللَّہَ فِی أَصْحَابِی ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ، ثُمَّ الَّذِینَ یَلُونَہُمْ ، ثُمَّ یَفْشُو الْکَذِبُ وَشَہَادَۃُ الزُّورِ۔ (ابن ماجہ ۲۳۶۲۔ طبرانی ۲۴۵)
(٣٣٠٧٩) حضرت قبیصہ بن جابر (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے ہمیں جابیہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر خطاب کیا اور ارشاد فرمایا : بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان ایسے کھڑے ہوئے جیسا کہ آج میں تمہارے درمیان کھڑا ہوا ہوں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! میرے صحابہ (رض) کے بارے میں اللہ سے ڈرو، پھر ان لوگوں کے بارے میں جو ان سے ملے ہوئے ہیں ، اور پھر ان لوگوں کے بارے میں بھی جو ان سے ملے ہوئے ہوں۔ پھر جھوٹ اور جھوٹی شہادت پھیل جائے گی۔