(۳۳۱۸۷) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ، قَالَ : لَقِیَنِی کَعْبٌ بِبَیْتِ الْمَقْدِسِ ، فَقَالَ : مِنْ أَیْنَ جِئْتَ ؟ قُلْتُ : مِنْ مَسْجِدِ الْکُوفَۃِ ، فَقَالَ : لأَنْ أَکُونَ جِئْتُ مِنْ حَیْثُ جِئْتَ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِأَلْفَیْ دِینَارٍ ، أَضَعُ کُلَّ دِینَارٍ مِنْہَا فِی یَدِ کُلِّ مِسْکِینٍ ، ثُمَّ حَلَفَ : إِنَّہُ لَوَسَطُ الأَرْضِ کَقَعْرِ الطَّسْتِ۔
(٣٣١٨٧) حضرت اسود (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت کعب (رض) مجھے بیت المقدس میں ملے اور پوچھا : تم کہاں سے آئے ہو ؟ میں نے کہا : کوفہ کی جامع مسجد سے۔ آپ (رض) نے فرمایا : میں بھی وہاں سے آیا ہوں۔ جہاں سے تم آئے ہو۔ اور وہ جگہ مجھے اس بات سے زیادہ پسندید ہ ہے کہ میں دو ہزار دینار صدقہ کروں اور ان میں سے ہر ایک دینار کو ہر مسکین کے ہاتھ میں دوں۔ پھر قسم اٹھا کر ارشاد فرمایا : بیشک وہ مسجد زمین کے بالکل درمیان میں ہے جیسا کہ تھال کا پیندا ہوتا ہے۔