(۳۳۱۸۸) حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ صَخْرٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ جَائَ مَسْجِدِی ہَذَا ، قَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَعْنِی مَسْجِدَ الْمَدِینَۃِ ، لَمْ یَأْتِہِ إلاَّ لِخَیْرٍ یُعَلِّمُہُ ، أَوْ یَتَعَلَّمُہُ فَہُوَ بِمَنْزِلَۃِ الْمُجَاہِدِ فِی سَبِیلِ اللہِ ، وَمَنْ جَائَ لِغَیْرِ ذَلِکَ فَہُوَ بِمَنْزِلَۃِ الرَّجُلِ یَنْظُرُ إلَی مَتَاعِ غَیْرِہِ۔
(٣٣١٨٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص میری اس مسجد میں آیا ۔۔۔امام ابوبکر (رض) فرماتے ہیں یعنی مدینہ منورہ کی مسجد میں ۔۔۔ اور وہ نہیں آیا مگر کوئی خیر کی بات سکھانے کے لیے یا سیکھنے کے لیے ۔ تو وہ شخص اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کے درجہ میں ہے۔ اور جو شخص اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے آیا تو وہ اس شخص کے درجہ میں ہوگا جو کسی دوسرے کا سامان دیکھتا ہے۔