hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33212

.

ابن أبي شيبة

33212
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۲۱۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ الرَّاسِبِیِّ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَہْدَہُ ، فَقَالَ : لاَ حَاجَۃَ لِی فِیہِ ، إنِّی سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إنَّ الْوُلاَۃَ یُجَائُ بِہِمْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فَیَقِفُونَ عَلَی شَفِیرِ جَہَنَّمَ ، فَمَنْ کَانَ مِطْوَاعًا لِلَّہِ تَنَاوَلَہُ اللَّہُ بِیَمِینِہِ حَتَّی یُنَجِّیَہُ ، وَمَنْ عَصَی اللَّہَ انْخَرَقَ بِہِ الْجِسْرُ إلَی وَادٍ مِنْ نَارٍ یَلْتَہِبُ الْتِہَابًا قَالَ : فَأَرْسَلَ عُمَرُ إلَی أَبِی ذَرٍّ وَإِلَی سَلْمَانَ ، فَقَالَ لأَبِی ذَرٍّ : أَنْتَ سَمِعْت ہَذَا الْحَدِیثَ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : نَعَمْ وَاللہِ ، وَبَعْدَ الْوَادِی وَادٍ آخَرُ مِنْ نَارٍ ، قَالَ : وَسَأَلَ سَلْمَانَ فَکَرِہَ أَنْ یُخْبِرَ بِشَیْئٍ ، فَقَالَ عُمَرُ : مَنْ یَأْخُذُہَا بِمَا فِیہَا ، فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ : مَنْ سَلَتَ اللَّہُ أَنْفَہُ وَعَیْنَیْہِ ، وَأَضْرَعَ خَدَّہُ إلَی الأَرْضِ۔ (مسند ۵۸۷)
(٣٣٢١٣) حضرت بشر بن عاصم (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ان کی طرف ایک عہدہ سپرد کرنا چاہا۔ تو انھوں نے فرمایا : مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ بیشک میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ عہدیداران سلطنت کو قیامت کے دن لایا جائے گا اور ان کو جہنم کے کنارے پر کھڑا کردیا جائے گا۔ پس ان میں سے جو اللہ کا فرمان بردار ہوگا تو اللہ اس کو اپنے داہنے ہاتھ سے پکڑ لیں گے یہاں تک کہ اس کہ جہنم سے نجات دیں گے ، اور جس نے اللہ کی نافرمانی کی ہوگی تو جہنم کا پُل اس کو وادی میں پھینکے گا جہاں آگ اس کو لپیٹ لے گی۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمر (رض) نے حضرت ابو ذر (رض) اور حضرت سلمان (رض) کی طرف قاصد بھیجا۔ اور حضرت ابو ذر (رض) سے پوچھا : کیا آپ (رض) نے یہ حدیث رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے ؟ انھوں نے فرمایا : جی ہاں۔ اللہ کی قسم ! اور فرمایا : اس وادی کے بعد جہنم کی ایک اور وادی ہوگی۔ اور حضرت سلمان (رض) سے پوچھا : تو انھوں نے اس بارے میں کچھ بھی بتانا ناپسند کیا۔ اس پر حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جب اس بارے میں ایسی بات ہے تو اس کو کون شخص لے گا ؟ تو حضرت ابوذر (رض) نے فرمایا : جس شخص کے اللہ ناک اور آنکھ کاٹے اور جس کو ذلیل کرنا چاہے۔