hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33231

.

ابن أبي شيبة

33231
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۲۳۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ مَوْلَی تُجِیب ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِیِّ نَحْوَ الْمَغْرِبِ فَفَتَحْنَا قَرْیَۃً ، یُقَالَ لَہَا جَرْبَۃُ ، قَالَ : فَقَامَ فِینَا خَطِیبًا ، فَقَالَ : إنِّی لاَ أَقُولُ فِیکُمْ إِلاَّ مَا سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ فِینَا یَوْمَ خَیْبَرَ : مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَلاَ یَرْکَبَنَّ دَابَّۃً مِنْ فَیْئِ الْمُسْلِمِینَ حَتَّی إذَا أَعْجَفَہَا رَدَّہَا فِیہِ، وَلاَ یَلْبَسْ ثَوْبًا مِنْ فَیْئِ الْمُسْلِمِینَ حَتَّی إذَا أَخْلَقَہُ رَدَّہُ فِیہِ۔
(٣٣٢٣٢) حضرت ابو مرزوق (رض) فرماتے ہیں جو حضرت نجیب (رض) کے آزاد کردہ غلام ہیں۔ کہ ہم لوگ حضرت رویفع بن ثابت انصاری (رض) کے ساتھ مغرب کی جانب جہاد کے لیے گئے۔ پس ہم نے ایک بستی فتح کی جس کا نام جربہ تھا تو آپ (رض) ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا : بیشک میں نہیں کہوں گا تمہارے حق میں کوئی بات مگر جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہتے سنی جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ خیبر کے دن ہمارے بارے میں فرمائی۔ فرمایا : جو شخص ایمان رکھتا ہو اللہ پر اور آخرت کے دن پر تو اس کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے کسی جانور پر سوار مت ہو یہاں تک کہ جب اسے لاغر کردیا تو پھر مال غنیمت میں لوٹا دیا۔ اور نہ ہی مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے کوئی کپڑا پہنے ۔ یہاں تک کہ جب اس کو پرانا کردیا تو اس کو مال غنیمت میں لوٹا دیا۔