(۳۳۴۲۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ابْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ : کَانَ نَاسٌ مِنْ بَنِی حَنِیفَۃَ مِمَّنْ کَانَ مَعَ مُسَیْلِمَۃَ الْکَذَّابِ یُفْشُونَ أَحَادِیثَہُ وَیَتْلُونَہُ فَأَخَذَہُمَ ابْنُ مَسْعُودٍ فکتب ابن مسعود إلَی عُثْمَانَ فَکَتَبَ إلَیْہِ عُثْمَان أَنَ ادْعُہُمْ إلَی الإِسْلاَمِ فَمَنْ شَہِدَ مِنْہُمْ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاخْتَارَ الإِیمَانَ عَلَی الْکُفْرِ فَاقْبَلْ ذَلِکَ مِنْہُمْ وَخَلِّ سَبِیلَہُمْ ، فَإِنْ أَبَوْا فَاضْرِبْ أَعْنَاقَہُمْ، فَاسْتَتَابَہُمْ، فَتَابَ بَعْضُہُمْ وَأَبَی بَعْضُہُمْ، فَضَرَبَ أَعْنَاقَ الَّذِینَ أَبَوْا۔ (عبدالرزاق ۱۸۷۰۷)
(٣٣٤٢٣) حضرت عبید اللہ ابن عتبہ (رض) فرماتے ہیں کہ بنو حنیفہ قبیلہ کے کچھ لوگ جو مسیلمہ کذاب کے ساتھ تھے وہ اس کی باتوں کو ظاہر کرتے تھے اور ان کی تلاوت کرتے تھے۔ حضرت ابن مسعود (رض) نے ان کو پکڑ لیا پھر ان کے بارے میں حضرت عثمان (رض) کو خط لکھ کر اطلاع دی۔ حضرت عثمان (رض) نے خط لکھ کر جواب دیا کہ ان لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دو ، پس ان میں سے جو تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یقیناً محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ اور کفر کو چھوڑ کر ایمان کو اختیار کرلے تو تم ان سے ایمان کو قبول کرلو اور ان کا راستہ چھوڑ دو ۔ اور اگر وہ انکار کردیں تو تم ان کی گردنیں مار دو ، پس حضرت ابن مسعود (رض) نے ان سے توبہ طلب کی۔ ان میں سے بعض نے توبہ کرلی اور بعض نے انکار کردیا ۔ تو آپ (رض) نے انکار کرنے والوں کی گردنیں اڑا دیں۔