hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33567

.

ابن أبي شيبة

33567
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۵۶۸) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حدَّثَنِی مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إبْرَاہِیمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِی ، وَکَانَ جَدُّہُ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ وَفَدَ إلَی صَاحِبِ الْبَحْرَیْنِ ، قَالَ : فَبَعَثَ مَعِی بِثَمَانِمِئَۃِ أَلْفِ دِرْہَمٍ إلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَدِمْت عَلَیْہِ ، فَقَالَ : مَا جِئْتنَا بِہِ یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، فَقُلْتُ : بِثَمَانِمِئَۃِ أَلْفِ دِرْہَمٍ ، فَقَالَ : أَتَدْرِی مَا تَقُولُ إنَّک أَعْرَابِیٌّ ، قَالَ : فَعَدَدْتہَا عَلَیْہِ بِیَدِی حَتَّی وَفَیْتُ قَالَ : فَدَعَا الْمُہَاجِرِینَ فَاسْتَشَارَہُمْ فِی الْمَالِ فَاخْتَلَفُوا عَلَیْہِ ، فَقَالَ : ارْتَفِعُوا عَنِّی حَتَّی إذَا کَانَ عِنْدَ الظَّہِیرَۃِ أَرْسَلَ إلَیْہِمْ ، فَقَالَ : إنِّی لَقِیَتْ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِی فَاسْتَشَرْتہ ، فَلَمْ یَنْتَشِرْ عَلَیْہِ رَأْیُہُ ، فَقَالَ : (مَا أَفَائَ اللَّہُ عَلَی رَسُولِہِ مِنْ أَہْلِ الْقُرَی فَلِلَّہِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِی الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینِ وَابْنِ السَّبِیلِ) فَقَسَمَہُ عُمَرُ عَلَی کِتَابِ اللہِ۔
(٣٣٥٦٨) حضرت محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی (رض) جن کے دادا مہاجرین میں سے تھے یہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے ارشاد فرمایا : کہ میں بحرین کے حاکم کی خدمت میں وفد لے کر گیا تو اس نے میرے ساتھ آٹھ لاکھ درہم حضرت عمر (رض) بن خطاب (رض) کی خدمت میں بھیجے۔ میں ان کو لے کر حضرت عمر (رض) کے پاس آیا۔ آپ (رض) نے پوچھا : اے ابوہریرہ : تم کیا چیز لائے ہو ؟ میں نے عرض کیا : آٹھ لاکھ درہم لایا ہوں ۔ آپ (رض) نے فرمایا : تم جانتے ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو ؟ یقیناً تم تو دیہاتی ہو۔ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ہاتھ سے اس مال کو شمار کیا، یہاں تک کہ میں نے اس کو پورا کیا۔ پھر حضرت عمر (رض) نے مہاجرین کو بلایا اور ان سے مال کے بارے میں مشورہ طلب کیا ۔ ان سب نے مختلف آراء دیں۔ آپ (رض) نے فرمایا : تم لوگ میرے پاس سے اٹھ جاؤ۔ یہاں تک کہ جب ظہر کا وقت آیا تو آپ (رض) نے ان لوگوں کو قاصد بھیج کر بلایا۔ اور فرمایا : کہ میں اپنے ساتھیوں میں سے ایک آدمی سے ملا تو اس کی رائے میں کوئی انتشار نہیں تھا۔ اس نے یہ آیت پڑھی : ترجمہ : جو کچھ پلٹا دے اللہ اپنے رسول کی طرف بستیوں کے لوگوں سے وہ مال اللہ اور اس کے رسول کا ہے۔ اور رسول کے رشتہ داروں کا اور یتیموں کا اور مسکینوں اور مسافروں کا ہے۔ لہٰذا حضرت عمر (رض) نے قرآن مجید کے مطابق اس مال کو تقسیم فرما دیا۔