(۳۳۵۸۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ نُبَیْحٍ ، قَالَ : اشْتَرَی ابْنُ عُمَرَ بَعِیرَیْنِ فَأَلْقَاہُمَا فِی إبِلِ الصَّدَقَۃِ فَسَمِنَا وَعَظُمَا ، وَحَسُنَتْ ہَیْئَتُہُمَا قَالَ : فَرَآہُمَا عُمَرُ فَأَنْکَرَ ہَیْئَتَہُمَا ، فَقَالَ : لِمَنْ ہَذَانِ ، قَالُوا : لِعَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ : بِعْہُمَا وَخُذْ رَأْسَ مَالِکَ ، وَرُدَّ الْفَضْلَ فِی بَیْتِ الْمَالِ۔
(٣٣٥٨٧) حضرت نبی ح (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے دو اونٹ خریدے اور ان کو صدقہ کے اونٹوں میں چھوڑ دیا پس وہ دونوں خوب صحت مند اور بڑے ہوگئے۔ اور ان دونوں کی حالت بہت اچھی ہوگئی۔ راوی کہتے ہیں : حضرت عمر (رض) نے ان اونٹوں کو دیکھا تو ان کی حالت کو عجیب سمجھا اور پوچھا : یہ دونوں کس کے اونٹ ہیں ؟ لوگوں نے جواب دیا : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے۔ آپ (رض) نے فرمایا : ان دونوں کو فروخت کرو اور تم اپنی اصل رقم لے لو۔ اور جو زائد رقم ہے وہ بیت المال میں لوٹا دو ۔